کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات اگلے 10 دنوں میں پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے کہا کہ آئندہ 10 دنوں میں متحدہ عرب امارات پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا عمل شروع کرے گا، اور سی پیک میں شرکت کے لیے بھی تیار ہے۔
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے یو اے ای قونصلیٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیتی نے صحافیوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، آئندہ 10 روز میں بڑی سرمایہ کاری شروع ہو جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔ نیا سال پاکستان کے لیے بہت روشن ہو گا۔
ڈاکٹربخیت عتیق الرمیتی نے مزید کہا کہ کراچی سے وسطی ایشیا کے ممالک کو برآمدات کی جائیں گی، پاکستان میں زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں اور پاکستان کی متحدہ عرب امارات کی حکومت تاجروں کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔