کویت اردو نیوز،24جولائی: پاکستان 37 سال بعد جونیئر اسکواش کا ورلڈ چیمپئن بن گیا، اس سے قبل جان شیرخان نے 1986 میں اسکواش چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کے نام کیا تھا۔
پاکستان کے حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ حمزہ خان فائنل میں مصرکے کھلاڑی کو 1-3 سے شکست دے کر ورلڈ اسکواش چیمپیئن بنے۔
15 سال بعد کسی پاکستانی کھلاڑی کی ورلڈ جونیئرز کے فائنل تک رسائی ممکن ہوئی، جس میں حمزہ نے فرانس کے میلول سیانی مینیکو کو 2-3 سے شکست دی۔ حمزہ اور فرانسیسی کھلاڑی کے درمیان سیمی فائنل میچ 81 منٹ تک جاری رہا تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بھی حمزہ خان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے 37 سال بعد ٹائٹل پھرسے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حمزہ خان نے 1986 کی ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیر کی فتح کی یاد تازہ کردی۔ اسکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم ایک بار پھر بلند کرنے پر قوم آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے, امید ہےمستقبل میں آپ اسکواش میں پاکستان کو ایک بارپھر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اس موقع پر حمزہ خان کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔