کویت اردو نیوز،25جولائی: متحدہ عرب امارات میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث ہیٹ اسٹروک کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں ہیٹ اسٹروک سمیت گرمی سے ہونے والی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں رواں سال پہلی بار درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں ہفتے اور اتوار کو درجہ حرارت 50.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔
مقامی ڈاکٹروں کی جانب سے شہریوں کو گرم موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ابوظہبی کے ایک مقامی ڈاکٹر نے کہا کہ گرمی کے باعث بیمار ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
Related posts:
عمان: جنوبی الشرقیہ گورنری میں دو نئے سیاحتی اسٹیشن کھل گئے۔
عازمین حج کی رہائش کے لیے 4000 اجازت نامے جاری کرنے کا ہدف
سعودی میڈیا پر 11 ماہ کے چھوٹے حاجی کی ویڈیو وائرل
متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ویزوں پر پابندی عائد کر دی
سات اقسام کے ویزے جو غیر ملکیوں کو متحدہ عرب امارات میں رہنے کی اجازت دیتے ہیں
عرب ممالک کی ٹاپ 10 یونیورسٹیز کی فہرست جاری
متحدہ عرب امارات: ہیلتھ انشورنس کے لیے اب زیادہ ادائیگی کرنا پڑےگی
یو اے ای کے تھیم پارک کی ٹکٹیں اب قسطوں میں خریدی جا سکتی ہیں