کویت اردو نیوز، 27مئی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات برآمد ہونے پر مسافر وہاب علی چیمہ کو آف لوڈ کر دیا جو فلائٹ نمبر G9543 سے باکو جا رہا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کیمطابق سب انسپیکٹر اسلم راجپر کی نشاندہی پر ملزم کو آف لوڈ کیا گیا، ملزم پاکستانی پاسپورٹ پر باکو جا رہا تھا۔
دوران تلاشی ملزم کے سامان سے جعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد کیا گیا، جس پر پرتگال کا جعلی ویزا اور متعدد امیگریشن آمد و روانگی کی اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق امیگریشن اسٹیمپیں بھی جعلی ثابت ہوئی۔
ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔