کویت اردو نیوز 15 اکتوبر: حکومت صحت سے متعلق ضروریات کا اطلاق کیے بغیر کسی مسافر کو داخلے کی اجازت نہیں دے گی۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر کے سربراہ و حکومت کے سرکاری ترجمان طارق المزرم نے تصدیق کی کہ کویت آنے والے تمام مسافر صحت کی مطلوبہ ضرورتوں سے مشروط ہیں۔ حکومت وزارتی فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو برداشت نہیں کرے گی اور نہ ہی ایسا کرے گی کہ صحت کے تقاضوں کا اطلاق کیے بغیر یا بغیر کسی استثنا کے کسی مسافر کے داخلے کی اجازت دے۔
المزرم نے آج بدھ کے روز کویت نیوز ایجنسی کو ایک بیان میں مزید کہا کہ "آنے والے مسافروں کو لازمی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کا ایک سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس میں ابھرتے ہوئے کورونا وائرس کی نفی کا ثبوت ہو اور ساتھ ہی کویت ائیرپورٹ پر آنے والے مختلف قومیتوں کے افراد کے لئے Random بے ترتیب Swab کا ٹیسٹ بھی شامل ہے۔