کویت اردو نیوز : میٹا کے ذیلی ادارہ واٹس ایپ کاصارفین کے لیے فیچرز جاری کرنےکاسلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ حال ہی میں چیٹس کو نجی رکھنے کے لیے پاس ورڈ کا فیچر متعارف کرانے کے بعد کمپنی نے ایک نئے فیچر کی جانچ شروع کردی ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفارمیشن کیمطابق میسجنگ پلیٹ فارم نے صارفین کیلیے اکاؤنٹس کیلیے یوزر نیم فیچرکی آزمائش شروع کردی گئی ہے، جس سے صارفین مطلوبہ شخص سے رابطہ کرنے کیلیے فون نمبر کےبجائے صارف کا نام استعمال کرسکیں گے۔
یہ فیچر، جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، فی الحال بیٹا صارفین کو ٹیسٹنگ کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کےذریعے شیئر کیےگئے اسکرین شاٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے سرچ بار کوصارف کے نام تلاش کرنے کیلیے استعمال کیاجاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کے متعارف ہونے کے بعد صارفین کے درمیان رابطے میں آسانی ہوگی اور وہ نمبر شیئر کیے بغیر ایسا کرسکیں گے۔