کویت اردو نیوز ، 29 ستمبر 2023 : چین کے ایک معروف سائنس دان اویانگ زیوان نےبھارت کی طرف سے چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے کادعویٰ غلط قرار دے ڈالا ۔
چین کی طرف سے چاند کا کھوج لگانےوالے پروگرام کے بانی اویانگ زیوان کاچینی اخبار سائنس ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے کا دعویٰ سراسر بے بنیاد اور غلط ہے۔
اویانگ زیوان نے مزید کہا ہے کہ چندریان 3 کی لینڈنگ سائٹ جنوبی عرض البلد پر 69 ڈگری زاویے پر تھی جب کہ بھارت نے 88.5 اور 90 ڈگری زاویہ بتایا ہے درحقیقت چندریان 3 ان زایوں سے دور تھا۔
اویانگ زیوان کا کہنا ہے کہ چندریان 3 کی لینڈنگ سائٹ چاند کے جنوبی قطب پر نہیں ہوئی تھی اور نا ہی اس علاقے میں ہوئی تھی، حتیٰ کہ یہ لینڈنگ جنوبی قطب کے قریب تک نہ تھی۔
اویانگ زیوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بھیجا جانے والا چندریان 3 جنوبی قطب سے 619 کلومیٹر دور تھا ۔