کویت اردو نیوز : سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم ایک غیر ملکی نے بیوی کے رشتہ داروں سے جھگڑے کی وجہ سے اپنی بیوی کے دو سگےبھائیوں کو اپنے پاس بلا کر قتل کر دیا۔
اخبار عکاز کے مطابق جدہ پولیس نے ایک یمنی شہری کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا اپنی بیوی کے رشتہ داروں سے جھگڑا تھا۔ بیوی کے دو بھائیوں نے بھی جھگڑے میں حصہ لیا تھا ۔
یمنی شہری نے بیوی کے دونوں بھائیوں کو معاملات طے کرنے کے بہانے جدہ کے شمالی محلے میں ملاقات کے لیے بلایا۔
جب دونوں بھائی مقررہ جگہ پر پہنچنے ہی والے تھے کہ راستے میں یمنی شہری نے انہیں روک کر فائرنگ کر دی جس سے دونوں جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹ ملنے کے بعد پولیس نے ملزم کو تلاش کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔
ملزم کے بھائیوں اور اس کی بیوی کا تعلق البیدہ کمشنریٹ سے ہے اور وہ پہلے سے ہی ایک دوسرے سے رشتہ دار ہیں۔
اس سے قبل سعودی عرب کے علاقے حائل میں حکام نے قتل کے ایک مقدمے میں سعودی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "سعودی شہری وائل بن بجاہ بن دھم العنزی نے اپنے ہم وطن عواد بن مسلم بن جزا الشمری کو جھگڑے کے دوران چاقو کےوارکرکے قتل کردیا۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ "سیکورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا تھا اور عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت سنادی تھی ۔