کویت اردو نیوز،5جولائی: عید الاضحی کے اختتام کے بعد، قطر سینٹرل بینک (کیو سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں 10 مقامات پر رکھے گئے عیدیہ اے ٹی ایمز نے عید کے دوران ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کیونکہ ان اے ٹی ایمز سے ٹرانزیکشن آپریشن کی مالیت 48 ملین قطری ریال سے تجاوز کر گئی تھی۔
ان عیدیہ ATMs نے صارفین کو 5, 10,50 اور 100 قطری ریال کی کرنسی نکالنے کی اجازت دی۔
کیو سی بی نے عیدیہ اے ٹی ایم سروس بند کرنے کا بھی اعلان کیا۔