کویت اردو نیوز : اگر آپ گھر میں کوئی اچھی چیز نہیں بناتے یا کھانا پکانا پسند نہیں کرتے تو آن لائن کھانا آرڈر کرنا ایک عام سی بات ہے لیکن کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ ایک شخص پورے سال میں ایک کروڑ سے زیادہ مالیت کا کھانا آرڈر کر سکتا ہے؟
یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ممبئی کے ایک رہائشی نے ایک سال میں آن لائن کھانے پر غیر معمولی رقم خرچ کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوڈ ڈیلیوری سروس نے ایک سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کا مقصد بھارت میں کھانے کے رجحانات اور ترجیحات کی نشاندہی کرنا ہے۔
فوڈ ڈیلیوری سروس نے اپنی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لے کر سب کو حیران کر دیا، جس کے بعد سے یہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔
فوڈ ڈیلیوری سروس کے مطابق، ممبئی میں 1 صارف نے سال بھر میں 42.3 لاکھ روپے کے کھانے کے آرڈر ہندوستانی کرنسی (یعنی 1 کروڑ 43 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ) میں دئیے۔
فوڈ ڈیلیوری سروس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق انہیں بریانی کے سب سے زیادہ آرڈرز ملے جبکہ کیک، گلاب جامن ، پیزا کی بھی زیادہ مانگ تھی۔