کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے داخلی عازمین حج کی رجسٹریشن کھولنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی ہیں۔
"جب رجسٹریشن کھلے گی تو، اس کا اعلان وزارت کی ویب سائٹ کے علاوہ تمام سرکاری اکاؤنٹس پر کر دیا جائے گا”
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر رواں سال ملک میں عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کھولنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
صبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ‘حج کے لیے کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا گیا’۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر مستند ذرائع سے معلومات حاصل نہ کریں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ‘سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اس سال داخلی عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے’۔
‘یہ خبر بے بنیاد اور صحت سے خالی ہے، جب کہ مناسب وقت پر جب رجسٹریشن کھولی جائے گی تو اس کا اعلان وزارت کی ویب سائٹ کے علاوہ تمام سرکاری اکاؤنٹس پر بھی کر دیا جائے گا۔’