کویت اردو نیوز : طالبہ کی شکایت پر خاتون ٹیچر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ، طالبہ کا کہنا ہے کہ ’ ٹیچر نے میرے خواب میں مجھ پر تشدد کیا تھا ۔
جنوبی سعودی عرب میں ایک طالب علم نے اسکول ٹیچر کے خلاف عجیب و غریب شکایت درج کرائی ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق طالب علم کی شکایت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جب ٹیچر سے شکایت کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ حیران رہ گئیں۔
طالبہ نے شکایت درج کرائی تھی کہ اس نے خواب دیکھا ہے جس میں ٹیچر اسے مار رہی ہے۔ خواب کا یہ واقعہ گھر والوں کو سنایا۔ خاندان نے وزارت تعلیم کے رابطہ پورٹل پر شکایت درج کرا دی۔
شکایت کا نوٹس لینے کے بعد تحقیقاتی کمیٹی اسکول پہنچی اور پتہ چلا کہ شکایت محض ایک خواب کی وجہ سے ہے، جو کچھ خواب میں ہوا، اس کا حقیقت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔
حقیقت سامنے آنے پر تحقیقاتی کمیٹی نے شکایت کی فائل بند کر دی ہے ۔