کویت اردو نیوز : جنوبی افریقہ میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے گزشتہ سال ایک قتل کو چھپانے کے لیے ایک عمارت کو آگ لگا دی تھی جس میں 76 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان میں 12 بچے بھی شامل تھے جب کہ 100 سے زائد افراد بری طرح جھلس گئے۔
ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک بڑے منشیات فروش کے کہنے پر عمارت کے تہہ خانے میں ایک شخص کو گلا دبا کر قتل کیا۔
لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس نے آگ لگا دی جس نے پھیل کر پانچ منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ قتل کا حکم دینے والا منشیات فروش بھی اسی عمارت میں رہتا تھا۔
29 سالہ ملزم کے خلاف قتل کے 76 اور اقدام قتل کے 120 مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ اسے کب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ملزم کی جانب سے جرم کا اعتراف حیران کن ہے کیوں کہ عمارت میں آگ اس مفروضے پر لگائی گئی تھی کہ حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کسی اصول و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔