کویت اردو نیوز : سعودی عرب دنیا بھر کی حکومتوں پر شہریوں کے اعتماد کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ ریاست کی حکومت کو یہاں کے عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔
‘ٹرسٹ رپورٹ 2024’ انڈیکس، جو کہ حکومت اور شہریوں کے درمیان اعتماد کی سطح کو ماپتا ہے، عوام کے 86 فیصد اعتماد کے ساتھ سعودی حکومت سے سرفہرست ہے۔
یہ پچھلے سال کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال سعودی عرب کی حکومت کو 85 فیصد عوام کی حمایت حاصل تھی۔ عوامی اعتماد کے لحاظ سے چین سعودی عرب کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں 85% لوگوں کو حکومت پراعتماد ہے۔
اس فہرست میں متحدہ عرب امارات 84 فیصد کے ساتھ تیسرے اور سنگاپور 77 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کاروباری شعبے کے ٹرسٹ انڈیکس میں عالمی سطح پر چوتھے اور میڈیا ٹرسٹ انڈیکس میں رپورٹ میں شامل 28 ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں مملکت کی قیادت اور سعودی وژن 2030 کے منصوبوں اور اقدامات کے نتیجے میں دیگر اشاریوں میں ہونے والی پیش رفت اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔