کویت اردو نیوز : گوگل کی مقبول ترین سروس جی میل اب کسی حد تک واٹس ایپ کی طرح محسوس ہونے لگے گی۔ گوگل Gmail کی اینڈرائیڈ ایپ میں چیٹ طرز کا ایک نیا رسپانس انٹرفیس متعارف کروا رہا ہے۔
اس فیچرسےجی میل میں ای میلز کاجواب دینےکا تجربہ میسجنگ ایپ جیساہی ہوگا۔ اب جی میل پر کسی ای میل کاجواب دیتےوقت، ایک نئی جوابی ونڈو کھلتی ہےجس میں مندرجہ بالا تفصیلات ٹکڑوں میں دکھائی جاتی ہیں۔
لیکن اس نئے فیچر کے ساتھ، جب آپ جوابی بٹن پر کلک کریں گے تو مذکورہ ای میل واٹس ایپ میسج کے جواب کی طرح نظر آئے گی۔
اس سے ای میل پر پیغام کو پڑھنے اور ای میل میں کیا لکھا گیا تھا یاد رکھے بغیر اس کا جواب دینے میں مدد ملے گی۔
اسطرح کا ڈیزائن ابتک صرف واٹس ایپ جیسی میسجنگ ایپ میں دیکھاگیا ہے۔
گوگل کا نیا جوابی باکس نومبر 2023 سے آزمایا جا رہا تھا اور اب اسے صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
اس فیچرکو دیکھ کر یہ لگتا ہےکہ گوگل نے صارفین کو جی میل میں انسٹنٹ میسجنگ جیساتجربہ فراہم کرنیکی کوشش کی ہے۔
اینڈرائیڈ پولیس کی ایک رپورٹ کیمطابق نیاچیٹ ریپلائی باکس اب جی میل ایپ کالازمی حصہ بن جائے گا۔
خیال رہے کہ گوگل اینڈرائیڈ فونز کے لیے جی میل ایپ میں ہیلپ می رائٹ فیچر کو بھی بہتر بنا رہا ہے۔
یہ فیچر مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ای میلز کو ڈرافٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
فی الحال، صارفین AI بوٹ کو تحریری ہدایات دے کر اپنی مرضی کے مطابق ای میلز لکھتے ہیں۔
لیکن مستقبل قریب میں، آپ کو کی بورڈ کو چھونے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ آپ اسے صرف بول کر ہی کر سکیں گے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق جی میل ایپ میں ایک نیا فیچر آزمایا جا رہا ہے۔
ڈرافٹ ای میل ود یور وائس نامی اس فیچر کے ساتھ، آپ ای میل کے لیے ہدایات بول سکیں گے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گوگل اس فیچر کو اینڈرائیڈ فونز پر جی میل ایپ میں کب متعارف کرائے گا۔