کویت اردو نیوز،18ستمبر: میٹا کی واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔
چینلز ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جس کو سلیبریٹی اور اسپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر ایک نئے اپ ڈیٹس ٹیب پر ظاہر ہوگا جو عمومی چیٹ سے الگ ہوگا، یہ فیچر سنگا پور اور کولمبیا میں متعارف کرایا گیا تھا۔
میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم عالمی سطح پر ہزاروں نئے چینلز شامل کر رہے ہیں جن کو صارفین واٹس ایپ میں فالو کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چینلز نئے اپ ڈیٹس ٹیب میں دیکھ سکیں گے، اس فیچر کو نیٹ فلکس جیسی کمپنیاں اپنے چینل کی صورت میں استعمال کر سکتی ہیں۔
چینل ہسٹری ہمیشہ کیلئے خود بخود ختم ہونے سے پہلے صرف 30 دنوں تک دستیاب ہوگی