کویت اردو نیوز : ویسے تو آئی فون 16 کی بازگشت مارکیٹ میں آ گئی ہے لیکن آئی فون 13 جیسے پرانے ماڈلز اب بھی مارکیٹ میں موجود ہیں۔ پاکستان میں آئی فونز بہت مہنگے ہیں، یہاں تک کہ آئی فون 13، اور آئی فون 13 پرو میکس کی قیمت بھی دوگنا اس لیےہے کہ ان پر بہت زیادہ ٹیکس لگایا جاتا ہے۔
حکومت آئی فونز اور دیگر ہائی اینڈ ڈیوائسز پر کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرتی ہے، لہٰذا اگر آپ آئی فون 13 یا 13 پرو خریدنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اس کی قیمت سے وابستہ ٹیکسوں کا علم ہونا چاہیے۔ لے
اگر آپ اپنے پاسپورٹ پر آئی فون 13 کو رجسٹر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو صرف 118,400 روپے کا پی ٹی اے ٹیکس ادا کرنا ہوگا،آئی فون 13 پرو پر 133,100 روپے، اسی طرح آئی فون 13 منی پر 113,600 روپے اور 13 پرو میکس پر 137,900 روپے دینا چاہیے۔
لیکن اگر آپ آئی فون 13 کو شناختی کارڈ پر رجسٹر کرتے ہیں تو آپ کو اس پر 142,900 روپے، آئی فون 13 منی پر 137,680 روپے اور آئی فون 13 پرو پر 159,100 روپے کا پی ٹی اے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
اگر آپ ہلکا سیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پی ٹی اے نے آئی فون 8 پاسپورٹ پر 38,922 روپے اور شناختی کارڈ پر 48,314 روپے رجسٹریشن فیس مقرر کی ہے۔
پی ٹی اے نے آئی فون 8 پلس کی رجسٹریشن فیس کم کرکے پاسپورٹ پر 40 ہزار 951 روپے اور شناختی کارڈ پر 50 ہزار 546 روپے کردی ہے۔