کویت اردو نیوز : نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دھول سولر پینلز کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی تحقیق کے نتائج پر مبنی ایک رپورٹ میں پی وی میگزین نے کہا ہے کہ دھول جمع ہونے سے سولر پینلز کی عمر اور کارکردگی دونوں پر سنگین منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
سائنسدانوں نے ملک کے مختلف حصوں میں 40 پینلز پر مشتمل دو پی وی سسٹمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ مختلف ممالک کے محققین نے مختلف ماحول میں سولر پینلز کی کارکردگی کا بھی تجربہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گندے ماحول میں سولر پینلز کی کارکردگی بہت خراب ہوتی ہے جبکہ صاف ماحول میں بہت کم دھول کی وجہ سے سرکلر پینلز کی کارکردگی بہت اچھی ہوتی ہے۔
ماحولیاتی فرق کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد اور بہاولپور کو مرکزی مقامات کے طور پر منتخب کیا گیا۔
اسلام آباد کا ماحول بہت صاف ہے۔ وہاں کا اوسط درجہ حرارت 20.3 ڈگری سیلسیس ہے۔ یہاں تک کہ خشک ترین مہینوں میں بھی پی وی ماڈیولز کو صاف کرنے کے لیے بارش ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں سولر پینلز سے بجلی کی پیداوار نمایاں طور پر زیادہ رہی۔
بہاولپور ایک صحرائی علاقہ ہے۔ وہاں کی آب و ہوا خشک ہے اور بارشیں کم ہیں۔ گردو غبار کے طوفان اٹھتے رہتے ہیں۔ گرد جمنے کی وجہ سے سولر پینلز کی کارکردگی بہت خراب تھی۔