کویت اردو نیوز: دنیا بھر میں گدھوں کی کھالوں کا ایک متنازعہ کاروبار ہے، کھالوں کی زیادہ مانگ اور کھالوں کی مہنگی قیمت گدھوں کی چوری اور قتل کا باعث بن رہی ہے۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کھالیں خوب صورتی بڑھانےوالی ادویات کی تیاری میں بھی استعمال ہوتی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق یہ دوا چین میں ‘Ejiao’ کے نام سے مشہور ہے۔ اور چین میں گدھے کی کھال سے بننے والی جیلیٹن کی دوا کی بہت زیادہ مانگ ہے۔
جیلیٹن’ تیار کرنے کیلیے گدھےکی کھال کو ابال کر اسکا پاؤڈر، گولیاں یا مائع کی شکل میں بنایاجاتا ہے۔ اس دوا کے بارے میں یہ بھی دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس میں صحت کو بہتر بنانےکےلہے ،خوب صورتی اور ‘جوانی کو محفوظ رکھنےوالی خصوصیات ہیں۔
گدھےکی جلد کی متنازعہ تجارت کیخلاف مہم چلانےوالوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ آمدنی کیلیے گدھوں پر انحصار کرتےہیں وہ دوا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کاشکار ہورہے ہیں۔