کویت اردو نیوز: فرانسیسی خاتون کے کچن سے ملنے والا تقریباً 800 سال پرانا شاہکار پیرس کے لوور میوزیم کو واپس کر دیا گیا ہے۔
10 انچ لمبی اور 8 انچ چوڑی یہ پینٹنگ اطالوی شہر فلورنٹائن سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ چیما بوئے کی ہے اور اسے 2019 میں دوبارہ دریافت کیا گیا جب خاتون نے اس کی قیمت کا اندازہ لگانے کا فیصلہ کیا۔
خاتون کے کچن میں برسوں سے دیوار کی زینت بننے والا شاہکار 2.68 ملین ڈالر میں نیلام ہوا تاہم فرانسیسی حکومت نے اسے قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے اس کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔
فرانسیسی وزیر ثقافت ریما عبدالملک اور لوور میوزیم کے صدر اور ڈائریکٹر لارنس ڈی کارز نے کہا کہ پیرس کا مشہور میوزیم اب پینٹنگ کا نیا گھر ہو گا جہاں اس کی نمائش کی جائے گی۔
فرانسیسی وزیر اور میوزیم کے صدر نے اعلان کیا کہ فرانسیسی حکومت نے جیتنے والے بولی دہندہ سے پینٹنگ خرید لی ہے۔