کویت اردو نیوز : حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام میں افطار دسترخوان پھیلانے کے خواہشمند افراد اجازت نامے کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔
انتظامیہ نے رمضان المبارک 1445 کے لیے افطار کی دسترخوان بچھانے کے لیے قوانین مرتب کر لیے ہیں۔ حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار دستر خوان کےضوابط زائرین کی سہولت، آسانی اور بہتری کیلیے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ جو لوگ افطار کا دسترخوان پھیلانا چاہتے ہیں وہ اپنے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
"انہیں مکہ میونسپلٹی میں رجسٹرڈ یا فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے منظور شدہ تنظیموں کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا۔”
انتظامیہ نے کہا ہے کہ کھانے کی میز پر خشک کھانا، کھجور، کیک، پراٹھے، جوس وغیرہ کی اجازت ہوگی۔
"تمام افطاری اشیاء کو سیل کر دیا جائے اور ویب سائٹ میں دیئے گئے ضوابط اور معیارات کے مطابق ہوں”
"دسترخوان لگانےوالے مجاز اداروں سےافطارکاسامان خریدنےکے پابندہوں گے”۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ‘انفرادی ٹیبل سیٹرز کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ٹیبل سیٹنگ رولز مقرر کیے گئے ہیں’۔”جبکہ خیراتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ 10 میزیں بچھانے کی اجازت ہوگی”۔