کویت اردو نیوز : اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) نے اپنے تعلیمی شہروں کے عالمی نیٹ ورک میں تین نئے سعودی شہروں کو شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے:یہ شہر کنگ عبداللہ اکنامک سٹی ، مدینہ ، اور الاحساء گورنریٹ ہیں ۔
یہ اضافہ 2022 میں یانبو اور جوبیل کو سیکھنے والے صنعتی شہروں کے طور پر تسلیم کیے جانے کے بعد ہوا، جوبیل کو خاص طور پر اس کی اعلیٰ معیار کی تعلیم اور جامع اور پائیدار ترقی کے عزم کے لیے بہترین تعلیمی شہر کا ایوارڈ ملا۔
ان نئےاضافوں کیساتھ، نیٹ ورک میں سعودی عرب کی نمائندگی بڑھ کر 5 شہروں تک پہنچ گئی ہے۔
یہ ترقی پائیدار ترقی کے اہداف اور سعودی وژن 2030 کی خواہشات کی عکاسی کرتے ہوئے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل شہریوں کو تیار کرنیکی ملک کی کوششوں کے مطابق ہے۔
یونیسکو گلوبل نیٹ ورک آف لرننگ سٹیز کا مقصد دنیا بھر میں زندگی بھرسیکھنے کے اقدامات کو فروغ دینا اور آگے بڑھانا، تعلیمی پالیسیوں پرمکالمے میں سہولت فراہم کرنا اور شہروں کے درمیان مقامی اور بین الاقوامی دونوں طرح کی مضبوط شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔