کویت اردو نیوز : مسجد الحرام میں خاتون کو فلسطین کا پرچم لہرانے سے روک دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون حرم شریف میں فلسطین کا پرچم لہرا رہی تھی۔ خاتون کے جھنڈا لہرانے کے چند سیکنڈ بعد سیکیورٹی اہلکار نے خاتون کو فلسطینی پرچم لہرانے سے روک دیا۔
خاتون کے گرد جمع لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے مزید سیکیورٹی اہلکار بھی پہنچ گئے اور لوگوں کو طواف جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
ویڈیو میں فلسطینی پرچم لہرانے والی خاتون کو سیکیورٹی اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
فلسطینی پرچم لہرانے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے خاتون پر پابندی لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔