کویت اردو نیوز،24جولائی: بھارت میں ٹماٹر کی قیمت آسمان پر پہنچنے کے بعد ایک ماں نے دبئی سے آنے والی بیٹی سے ٹماٹر لانے کی فرمائش کردی۔
دبئی کی رہائشی بھارتی خاتون نے اسکولوں کی چھٹیوں میں بھارت جانے کا ارادہ کیا اور اپنی والدہ سے پوچھا کہ انہیں دبئی سے کیا منگوانا ہے۔ جواب میں والدہ نے قیمتی چیز ’ ٹماٹر‘ لانے کی فرمائش کردی۔
بیٹی نے والدہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اپنے سوٹ کیس میں 10 کلو ٹماٹر رکھ کر بھارت لے گئی۔ دبئی سے ٹماٹر لانے والی خاتون کی بہن نے سوشل میڈیا پر والدہ کی فرمائش کے بارے میں پوسٹ لکھی جو وائرل ہوگئی۔
اس سوال پر کہ ٹماٹر جلد خراب ہوجاتے ہیں اتنے ٹماٹر کیسے محفوظ کریں گی تو دبئی سے آنے والی خاتون کی بہن نے ٹماٹر کی چٹنی سمیت مختلف طریقوں سے استعمال کرنے بارے جواب دیا۔
Related posts:
یو اے ای فراڈ الرٹ: عوام کو اسپتال میں نوکری دینے سے خبردار رہنے کی ہدایت
عمان: یکم اکتوبر سے ائیرپورٹ پر ٹیکسی کا کرایہ کم ہو جائے گا۔
کویت اور سعودی عرب کے درمیان "بلٹ ٹرین منصوبے" میں تیزی آ گئی
عمان میں سرکاری ملازمت کرنیوالے تارکین وطن بمعہ خاندان اب مفت علاج کے اہل ہونگے
سعودی عرب : وہ پیشے جن میں کفیل کے بغیر کام کرنے کی اجازت ہے
امارات میں ایک شخص پر اپنی ہی بیوی کو میسج کرنے پر ہزاروں درہم کا جرمانہ ہو گیا
عازمین حج ویکسینیشن کورس مکمل کرائیں
سعودی عرب : ناکارہ طیارے کیفے میں تبدیل