کویت اردو نیوز : متحدہ عرب امارات کی دویونیورسٹیاں ٹاپ 6 یونیورسٹیز میں شامل ہوگئیں ہیں۔
عرب یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں متحدہ عرب امارات کی دو یونیورسٹیاں ٹاپ 6 میں شامل ہو گئی ہیں۔
عرب رینکنگ آف یونیورسٹیز (ARU) 2023 کے مطابق عرب ممالک میں قائم ہونے والی یونیورسٹیوں کے معیار اور دیگر پہلوؤں پر ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹی عرب دنیا میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔
اے آر یو کی جانب سے 2023 کیلیے 16 عرب ممالک میں قائم کی گئی 208 یونیورسٹیوں میں سے 115 اعلیٰ سطحی یونیورسٹیوں کے تیار کردہ اعداد و شمار کے مطابق، امارات یونیورسٹی تیسرے نمبر پر ہے جب کہ شارجہ یونیورسٹی عرب یونیورسٹیوں میں چھٹے نمبر پر براجمان رہی ہے ۔
اے آر یو کے مطابق ٹاپ 25 رینکنگ میں سعودی عرب، تیونس، اردن،مصر، کویت اور عراق کی یونیورسٹیز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ عرب یونیورسٹیز کی درجہ بندی کیلیے درخواستیں دینے والی یونیورسٹیوں کی کل تعداد 208 تک پہنچ گئی ہے ۔