کویت اردو نیوز : شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کا شمار دنیا کے بہترین طبی اداروں میں ہوتا ہے۔
امریکی جریدے نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال کو دنیا کے 250 بہترین ہسپتالوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کو دنیا کے بہترین طبی اداروں کی فہرست میں شامل کرنا سعودی صحت کے شعبے کی کامیابیوں اور ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کا عالمی اعتراف ہے۔
واضح رہے کہ جدہ کے شاہ فیصل اسپتال کی عالمی فہرست میں شمولیت مملکت کے وژن 2030 کی روشنی میں صحت کے شعبے میں مثبت تبدیلیوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے، اس کے علاوہ اسپتال کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔
اس سروے کی ذمہ دار کمپنی سٹیٹا نے 85,000 طبی پیشہ ور افراد اور مریضوں کی آراء کی بنیاد پر یہ فہرست مرتب کی ہے ۔
اس کے علاوہ، کنگ فیصل ہسپتال نے گزشتہ سال بہت سی کامیابیاں حاصل کیں، کیونکہ اس نے مشرق وسطیٰ میں ایک 8 ماہ کی بچی کے لیے روبوٹ اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا استعمال کرتے ہوئے جگر کی پیوند کاری کا پہلا کامیاب آپریشن کیاتھا۔