کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں ناکارہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی آخری تاریخ یکم مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہےکہ ٹوٹی پھوٹی اور خراب گاڑیوں کو ریکارڈ سے مفت میں ہٹانے کی آخری تاریخ یکم مارچ کو ختم ہو جائے گی۔
"سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی بھی آن لائن اپنے ریکارڈ سے خراب اور ٹوٹی پھوٹی ہوئی گاڑیوں کو ہٹا سکتے ہیں۔ یہ عمل نامزد ٹریفک مراکز کا حوالہ دے کر بھی مکمل کیا جا سکتا ہے۔”
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ٹریفک نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت ختم ہونے سے پہلے پہلے اپنی تباہ شدہ اور ٹوٹی ہوئی گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے ہٹا دیں۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے یہ بھی کہا ہے کہ ہر قسم کی خراب اور ٹوٹی ہوئی گاڑیوں کو رجسٹر سے ہٹانے کی سہولت تا حال موجود ہے۔
ان میں پرائیویٹ کاریں، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ،پبلک ٹرانسپورٹ، منی بسیں، ٹیکسیاں، موٹر سائیکلیں اور تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔