کویت اردو نیوز : سعودی قانون کیمطابق صارفین کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹے اشتہار دینا قانونی جرم ہے۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے غلط قسم کےاشتہار دینے پر 10 لاکھ ریال جرمانہ عائدہو گا۔
وزارت تجارت نے تاجروں اور صنعت کاروں کیساتھ ساتھ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کو خبردار کیا ہے کہ وہ مصنوعات یا خدمات جن کے اشتہارات کسی بھی پلیٹ فارم پر صارفین کو راغب کرنے کے لیے دیے جاتے ہیں۔ مضمون میں بیان کردہ مواد غلط نہیں ہونا چاہیے۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے میں جھوٹے اشتہارات کی سزا سخت ہے جس پر 10 لاکھ ریال جرمانہ ہو سکتا ہے اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا لائسنس عارضی یا مستقل طور پر معطل کیاجا سکتاہے۔ خلاف ورزی کی نوعیت پرمنحصر ہے، ڈیجیٹل مارکیٹنگ یاایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم کوعارضی یا پھرمستقل طور پر بھی بلاک کیاجاسکتا ہے۔
اشتھاراتی متن، تصاویر یا ویڈیوز وغیرہ میں دکھایا گیا سامان یا ان کے بارے میں کیے گئے دعوے جھوٹے پائے جانے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں شامل کچھ لوگ اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرتے ہیں جن کا ان مصنوعات یا اشیا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ جعلی اشتہار پر وزارت تجارت کی جانب سے سخت ایکشن لیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا پر طرح طرح کی تجارت کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت تجارت صارفین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ایسی اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کرتی ہے جو ریاست کی طرف سے مقرر کئے گئے معیار کے خلاف ہوں۔