کویت اردو نیوز : سعودی عرب نے یورو 5 ماحول دوست ایندھن متعارف کرایا ہے۔
سعودی عرب میں ماحول دوست یورو 5 پٹرول اور ڈیزل متعارف کرا دیا گیا ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ یورو 5 معیار جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی ایندھن کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
سعودی وزارت توانائی نےسعودی مملکت میں یورو 5 پٹرول اور ڈیزل متعارف کروانے کا اہم۔اعلان کرتےہوئے یہ کہا ہے کہ اس قسم کاایندھن نقل و حمل کے تمام ذرائع کیلیے موزوں ہے اور اس وقت استعمال ہونے والے ایندھن کی جگہ لے گا۔
وزارت توانائی نے کہا ہے کہ یہ ایندھن بہترین کارکردگی کا حامل ہے اور اس کے استعمال سے کاربن کے اخراج میں کمی آتی ہے۔اس قسم کے ایندھن کے استعمال کا مقصد ماحول کی حفاظت اور Kingdom’s Vision 2023 کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔
یورپی ایمیشن اسٹینڈرڈ یا یورو 5 اسٹینڈرڈ کا مقصد صاف، صحت مند ، ماحولیاتی طور پر محفوظ ایندھن پیدا کرنا ہے۔ یورو 5 ڈیزل ایندھن میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار 1.5% اور سلفر مواد 10 پارٹس فی ملین (ppm) ہے جب کہ یورو 2 سٹینڈرڈ میں سلفر کی مقدار 500 پی پی ایم تک ہوتی ہے ۔ اسی طرح یورو 5 معیاری ایندھن بھی یورو 2 کے ایندھن سے کم دھواں خارج کرتا ہے۔