کویت اردو نیوز : وزارت حج و عمرہ نے حج اور عمرہ کی خدمات فراہم کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی درجہ بندی کی ہے۔
سبق کی ویب سائٹ کے مطابق، درجہ بندی معیاری خدمات، مہمانوں کے اطمینان اور کم سے کم شکایات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے اپنی ویب سائٹ پر مقامی اور بین الاقوامی حج و عمرہ کمپنیوں کی درجہ بندی کی ہے۔
حج اور عمرہ پیکجز کی خریداری کے دوران کمپنی کی ریٹنگ دیکھی جا سکتی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ "یہ درجہ بندی شفافیت کی وزارت کی مستقل پالیسی کی عکاسی کرتی ہے”۔
"درجہ بندی کےدوران، یہ بھی دیکھاجاتاہےکہ کمپنی اپنی مشتہرخدمات کی کتنی پابندی کررہی ہے”۔
اس کے علاوہ ان خدمات کے معیار کو بھی دیکھا گیا اور خود زائرین کے اطمینان کو بھی سامنے رکھا گیا۔
وزارت نے کہا ہے کہ ‘بین الاقوامی کمپنیوں میں تین کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے بہترین خدمات فراہم کرکے اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے’۔
"12کمپنیوں کو درمیانےدرجے کادرجہ دیاگیاہے جب کہ تین کمپنیوں کوبہت ہی کم درجہ ملاہے”۔
اسی طرح مقامی حج و عمرہ کمپنیوں میں سے 6 کمپنیوں کو اعلیٰ اور 4 کمپنیوں کو انتہائی کم درجہ ملا ہے۔