کویت اردو نیوز : ایپل ایک سستے ترین نئے آئی فون ایس ای پر کام کر رہا ہے۔ پچھلی رپورٹس نے اشارہ کیا ہے کہ آئی فون SE 4 اپنے ڈسپلے کے لیے OLED پینل کا استعمال کرے گا۔ اب ایک نئی لیک سے اس فون کے ڈیزائن کا انکشاف ہوا ہے۔
ایپل نے ابھی تک نئے آئی فون ایس ای کی تیاری کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ ڈیزائن کتنا درست ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس فون میں 2022 ء کے آئی فون ایس ای 3 کی طرح 12 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہوگا یا یہ اس بار زیادہ طاقتور کیمرہ ڈیوائس کا حصہ ہوگا۔
رپورٹ میں فون کے کمپیوٹر ایڈیڈ ڈیزائن (CAD) ڈایاگرام جاری کیے گئے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ نئے فون کا فرنٹ آئی فون 14 جیسا ہوگا لیکن 2 کے بجائے، فون کی پشت پر صرف ایک کیمرہ ہوگا۔
مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 ممکنہ طور پر 2025 ء میں ریلیز کیا جائے گا، لیکن یہ اس سے پہلے بھی آسکتا ہے۔
نوٹ کریں کہ آئی فون ایس ای (2022) اس وقت کمپنی کا سب سے سستا ترین فون ہے، جس کی قیمت صرف $429 ہے۔