کویت اردو نیوز : جنوبی کوریا کی کار کمپنی Hyundai Mobis (Hyundai Mobis) نے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جس کے تحت گاڑیوں کی اندرونی لائٹس ڈرائیور کے مزاج کے مطابق بدل جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کیمطابق، کمپنی نےاس ٹیکنالوجی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ اس ٹیکنالوجی کوڈرائیوروں کے موڈ کیساتھ ساتھ ان کے اردگرد کے ماحول کو سمجھنے کیلیے ڈیزائن کیاگیا ہے تاکہ اندرونی لائٹس کے رنگ، چمک ، ڈسپلے کوخود بخود ایڈجسٹ کیا جاسکے۔
نیا لائٹنگ سسٹم ڈرائیور کے بارے میں معلومات اور موسم جیسے دیگر عوامل کا استعمال کرتے ہوئے کل 32 مختلف پیٹرن بنا سکتا ہے۔ ڈرائیور کے جذبات کا اندازہ لگانے کیلیے گاڑی میں نصب سینسرزاور کیمروں کےذریعے ڈرائیور کےدل کی دھڑکن اور پلک جھپکنےکی شرح کو مانیٹر کیا جائیگا۔
ہنڈائی موبز کے ایک نمائندے نے بتایا ہے کہ ڈرائیور، مثال کے طور پر، دباؤ میں ہے۔ تو گاڑی کی روشنی سرخ ہو جائے گی۔ اور اگر کوئی تناؤ میں نہیں ہے تو روشنی سبز ہو جائے گی۔