کویت اردو نیوز : ایپل نے نئی M3 چپ سے لیس دو میک بک ائیر لیپ ٹاپ متعارف کرائے ہیں۔
M3 چپ کو ایپل نے اکتوبر 2023 میں متعارف کرایا تھا اور اسے پہلی بار iMac ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور MacBook Pro لیپ ٹاپ میں استعمال کیا گیا تھا۔
یہ نئی چپ اب میک بک ائیر کے لیپ ٹاپ میں استعمال ہو رہی ہے۔
ایپل کے مطابق، 13- اور 15 انچ ڈسپلے والے نئے MacBook Air لیپ ٹاپ میں 1080p ویب کیم، تیز وائی فائی سپورٹ، اور 18 گھنٹے تک کی بیٹری لائف جیسی خصوصیات شامل ہیں۔
دونوں لیپ ٹاپ کا ڈیزائن پرانے ماڈلز جیسا ہی ہے لیکن نئی M3 چپ کے ساتھ صارفین دو اضافی ڈسپلے کو ان ڈیوائسز سے منسلک کر سکیں گے۔
ایپل کے مطابق یہ اے آئی سے چلنے والے لیپ ٹاپ ہیں تاہم تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
کمپنی نے ان ڈیوائسز کو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی سے لیس دنیا کا بہترین لیپ ٹاپ قرار دیا۔
اس سے قبل 28 فروری 2024 کو ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کہا تھا کہ کمپنی اس سال کسی وقت مصنوعی ذہانت کے حوالے سے بڑا اعلان کرے گی۔
کمپنی نے کہا کہ 13 انچ میک بک ایئر کی قیمت $1,099 سے شروع ہوگی، جبکہ 15 انچ والے ماڈل کی قیمت $1,299 ہوگی۔
زیادہ امکان ہے کہ AI ٹیکنالوجی سے لیس نئے سافٹ ویئر کو جون میں ایپل کی ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔
اسکے علاوہ دیگر اپ ڈیٹس کی تفصیلات بھی جاری کیےجانےکاامکان ہے۔