کویت اردو نیوز : محققین کی ٹیم نے سونےکی کچھ پوشیدہ خصوصیات کا جائزہ لیا ہے۔
یونیورسٹی آف بیلفاسٹ کے سائنسدانوں کی سربراہی میں ٹیم نے اس قیمتی دھات اور اس کے پگھلنے والے مقام (وہ درجہ حرارت جس پر سونا پگھلتا ہے) پر کئی نئے تجربات کیے جس سے معلوم ہوا کہ دھات زیادہ درجہ حرارت پر پگھلتی ہے اور غیر متوقع ردعمل ظاہر کرتی ہے۔
سائنس دانوں نے سونے کو زیادہ درجہ حرارت پر گرم کرنے کے لیے ہائی شدت والی تابکاری کا استعمال کیا۔ توقعات کے برعکس، دھات ایک خاص مقدار میں گرم ہونے کے بعد پگھلنا بند ہو گئی اور سخت اور مضبوط ہو گئی۔ اس کے بعد، سونے کو پگھلانے کے لیے توانائی کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقدار کی ضرورت تھی۔
تجربے میں استعمال ہونے والے لیزرز کو فیمٹوسیکنڈ لیزر کہا جاتا تھا، جو بہت کم وقت میں کام کرتے ہیں ، سائنسدانوں نے لیزر کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے فیمٹوسیکنڈ ایکسرے پلسز استعمال کیں۔
سائنس دانوں کا خیال ہے کہ سونے کی اس دریافت کے صنعت اور ٹیکنالوجی کے لیے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ تجربات دنیا کی بلند ترین ریزولوشن ایکسرے مشینوں کی مدد سے کیے گئے۔ دنیا بھر میں ایسی صرف پانچ سہولیات ہیں۔