کویت اردو نیوز : منگل کی رات ایک گھنٹے کے عالمی شٹ ڈاؤن سے دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص مارک زکربرگ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے کہا کہ ہائی ٹیک کمپنی میٹا سے وابستہ اہم پلیٹ فارمز کے حصص جیسے کہ فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز میں 1.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی، میٹا ٹریڈنگ کے ساتھ وال اسٹریٹ پر $490.22 فی شیئر ہے۔
میٹا شیئرز کی قدر میں کمی کے باوجود مارک زکربرگ اب بھی 179 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں۔
مارک زکربرگ نے ایک ہفتہ بھارت میں گزارا جہاں انہیں بھارتی صنعت کار اور ارب پتی سرمایہ کار مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر) کے مالک ایلون مسک نے مارک زکربرگ کا مذاق اڑانے کا یہ موقع ضائع نہیں کیا اور ایک پوسٹ میں لکھااگر آپ میری یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو اسکا مطلب ہےکہ ہمارےتمام سرورزبخوبی کام کررہےہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں X سمیت کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کئی دنوں سے جزوی طور پر بندش کا سامنا ہے۔ حالیہ انتخابات کے دوران، X سمیت بہت سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو شٹ ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا، جسکے نتیجے میں لوگوں کورابطوں کی غیرمعمولی مشکلات کاسامنا کرناپڑا۔