کویت اردو نیوز : زمین کو گرمی سے بچانے کے لیے دیوہیکل چھتری خلا میں بھیجنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
سائنس دانوں نے زمین کو سورج کی تپش سے بچانے کے لیے خلا میں ایک بڑی چھتری لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
زمین کے ماحول کو بچانے کے لیے سائنسدان جو کچھ سوچتے ہیں وہ عام آدمی کے لیے بہت حیران کن ہے۔
نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ ماہرین نے خلا میں ایک دیوہیکل چھتری چھوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے جو سورج کی غیر معمولی گرمی کو زمین تک پہنچنے سے روکے گی۔
ٹیکنین اسرائیل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اشر اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں فزکس کے پروفیسر یورام روزن کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی ایک ایسی ڈھال تیار کریں گے جو زمین کو سورج کی گرمی سے بچا سکے۔ یہ ارجنٹائن کے سائز کے برابر ہوگی۔
اس منصوبے پر بہت زیادہ رقم خرچ ہوگی۔ 100 مربع فٹ کی ایک پروٹو ٹائپ ٹیوب پر تقریباً 2 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔
پروفیسر یورام روزن جس شیلڈ کے بارے میں بات کرتے ہیں وہ تقریباً ارجنٹائن کے سائز کی ہوگی۔ ایسا لگتا ہے کہ ایسی چھتری کو زمین سے خلا میں بھیجنا ممکن نہیں۔
نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ زمین کو سورج کی تپش سے بچانے کے لیے کئی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور تجربات کامیاب رہے ہیں۔