کویت اردو نیوز،16اگست: جلد ہی واٹس ایپ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز کے نئے فیچر کا اضافہ کردیا جائے گا۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے۔
واٹس ایپ میں اب اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین اپنی مرضی کے اسٹیکرز تیار کر سکیں گے، صارفین اس کے لیے لکھ پر وضاحت کریں گے اور واٹس ایپ کا سسٹم اس کے مطابق اسٹیکرز تیار کرے گا۔
تاحال یہ واضح نہیں ہوا کہ اس فیچر کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے کون سا اے آئی ماڈل استعمال کیا جائے گا۔
اسٹیکرز کی تیاری کے لیے میٹا کی محفوظ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا جو مختلف اے آئی ماڈلز جیسے مڈ جرنی یا ڈیل ای سے ملتا جلتا نظر آتا ہے جس میں کچھ لکھ کر تصاویر تیار کی جاتی ہیں۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین ایسی پرسنلائزڈ تصاویر تیار کر سکیں گے جن کو دوستوں یا گروپس میں اسٹیکر کے طور پر شیئر کیا جا سکے گا۔
اے آئی سے تیار کردہ یہ اسٹیکرز مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے تیار کیے گئے ہیں۔
شاید ان اسٹیکرز میں واٹر مارک وغیرہ کا اشارہ موجود ہوگا تاکہ صارفین کو معلوم ہوسکے کہ انہیں اے آئی ماڈل سے تیار کیا گیا ہے۔
یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے،تاہم دیگر تمام صارفین تک اس کی رسائی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔