کویت اردو نیوز : برطانیہ میں چٹانوں کے درمیان چھپا ہوا ایک خوفناک جنگل دریافت ہوا ہے ، یونیورسٹی آف کیمبرج اور کارڈف یونیورسٹی کے ماہرین نے اس قدیم ترین جنگل کے فوسلز دریافت کیے ہیں۔
اس سے قبل نیویارک کے قدیم ترین جنگل نے یہ اعزاز حاصل کیا گیا تھا لیکن برطانوی جنگل 40 لاکھ سال سے زیادہ پرانا ہے۔
جنگل کی دریافت سے پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ ان چٹانوں میں پودوں کے فوسلز نہیں ہیں۔لیکن جانچ پڑتال پر، محققین نے درختوں کے تنوں کے نشانات دریافت کیے جو لاکھوں سال پرانے تھے۔
اس تحقیق کے دوران ان چٹانوں کا جائزہ لیا گیا جن کی عمر 41 کروڑ سے 35 کروڑ سال کے درمیان تھی۔محققین کے مطابق یہ بالکل عجیب و غریب جنگل ہے اور آپ کو موجودہ دور میں ایسا کوئی جنگل نظر نہیں آئے گا۔
تحقیق کے مطابق موجودہ دور کے درختوں کے برعکس اس قدیم جنگل کے درخت بالکل مختلف تھے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ calamophyton نامی یہ درخت جدید دور کے کھجور کے درختوں سے ملتے جلتے تھے، سوائے اس کے کہ یہ پتلے اور سائز میں چھوٹے تھے۔