کویت اردو نیوز : سعودی محکمہ ٹریفک وقتاً فوقتاً لوگوں کو قانون کی پابندی کرنے کی ترغیب دینے کے لیے آگاہی مہم چلاتا ہے۔
سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنا قانونی خلاف ورزی ہے جس پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور کو گاڑی چلاتے وقت پوری توجہ ہونی چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ ٹریفک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر 500 ریال سے 900 ریال تک کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ڈرائیونگ کےدوران موبائل فون کااستعمال لاپرواہی کے زمرے میں آتا ہے جو گاڑی کےمالکوں اور سڑک پر چلنے والےدیگرافراداور گاڑیوں کیلیے خطرہ بن سکتا ہے۔
گاڑی کے نظام کے ذریعے چیلنج کی اطلاع خود گاڑی کے مالک کے موبائل فون پر بھیجی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے تمام شہروں کی اہم شاہراہوں پر خودکار نظام نصب کیے گئے ہیں جن پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے کی خلاف ورزی بھی ریکارڈ کی جاتی ہے۔