کویت اردو نیوز : مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے انتظامی امور کی نگرانی کرنے والی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نمازیوں اور زائرین کے آرام کیلیے تمام ضروری سہولیات اور انتظامات ماہ صیام سے قبل مکمل کرلیےگئے ہیں۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے انتظامی امور کی جنرل اتھارٹی کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویژن 2030 ء کے مطابق روزہ داروں اور نمازیوں کیلیے سہولیات کی فراہمی کے لیے یقینی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی جنرل ایڈمنسٹریٹو اتھارٹی نے ماہ رمضان میں روزہ داروں کی خدمت کیلیے تقریباً 3,000 مرد اور خواتین کے اضافی ملازمین کو تعینات کیا۔
اسکے علاوہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں روزہ داروں کی خدمت کیلیے 49 قسم کے رضاکارانہ مواقع ہیں ، جہاں 9000 مرد و خواتین رضاکارانہ خدمات فراہم کریں گے۔
بزرگوں اور معذوروں کیلیے خدمات کے حوالے سے اتھارٹی نے معذوروں اور معمر افراد کیلیے 26 خصوصی کمرےمختص کیےتھے۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے کمروں 309 اور 340 میں الیکٹرک گالف کارٹس اور وہیل چیئرز بھی خصوصی ضروریات والے افراد اور بزرگوں کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔
اتھارٹی نمازیوں اور روزہ داروں تک آب زمزم پہنچانے کیلیے اپنی کوششیں تیزکررہی ہے۔ یہ پیالوں، زمزم کےبرتنوں اور مسجد نبوی کے اندر موجود برتنوں کے ذریعے کیاجاتاہے۔ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں روزانہ 400,000 لیٹر زمزم فراہم کیا جائے گا۔
اتھارٹی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں افطاری کے معاملے پر بھرپور توجہ دیتی ہے۔ اس نے ابتدائی مرحلے سے ہی مسجد نبوی میں پیش کیےجانے والے کھانے کیلیے مخصوص معیارات طے کرنے کیلیے کام کیا، جس پرکیٹرنگ کمپنیاں ناشتے کی خدمات فراہم کرنیوالوں کے ساتھ تعاون کرتی ہیں۔
اسکے ساتھ ساتھ مسجد نبوی کو جراثیم سے پاک رکھنے کیلیے غیرمعمولی اقدامات کیےگئے ہیں جب کہ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم ہرعقت خوشبو سےمعطر رہیگی۔