کویت اردو نیوز : سحری کا کھانا یہ سوچ کر چھوڑنے کا فیصلہ نہ کریں کہ اس سے آپ کی نیند متاثر ہوگی، کیونکہ اس وقت کھانا دن بھر جسم کی ضروریات کے لیے ضروری ہے۔
گزشتہ برسوں کے مقابلے اس بار موسم بہت زیادہ گرم ہونے کا امکان نہیں ہے تاہم روزے کے دوران پانی کی کمی کا بھی امکان ہے لہذا سحری میں دہی شامل کرنے سے خوراک متوازن رہتی ہے اور معدے میں تیزابیت کا امکان کم ہوجاتا ہے ، دہی میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لیے یہ روزے کے دوران پانی کی کمی کے امکانات کو بھی کم کرتا ہے۔
سحری کے دوران ایسی غذا کا انتخاب کریں جو صحت کے لیے فائدہ مند ہو اور پیٹ پر بوجھ نہ ہو ، اس سلسلے میں روٹی، انڈے، سبزیاں، پھلیاں اور چکن کو بہترین قرار دیا جا سکتا ہے۔
ناشتے کے علاوہ سحری کے وقت ایک یا دو کھجوریں کھانا مفید ہے۔ اس پھل میں کاپر اور میگنیشیم سمیت بہت سے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جب کہ اس میں موجود مٹھاس جسم کو گلوکوز کی صورت میں توانائی فراہم کرتی ہے۔
کیلا اور سیب اپنے ناشتے میں شامل کرنے سے جسم کو فائبر، وٹامن سی اور بہت سے اینٹی آکسیڈنٹس ملتے ہیں جبکہ پانی کی کمی کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ زیادہ پانی والی غذائیں جیسے کھیرا ، ٹماٹر اور تربوز کھانے سے دن بھر پانی کی کمی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔
ایسی کھانوں سے پرہیز کریں جن میں کالی مرچ، نمک اور چینی زیادہ ہو ، سحری میں گرم مرچ، نمک اور چینی کا استعمال کم کریں کیونکہ ان کا زیادہ استعمال آپ کو دن بھر پیاس کا احساس دلائے گا۔ خاص طور پر بہت زیادہ نمک کھانے سے پانی کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
پانی کی کمی سے بچنے کا ایک آسان اور اچھا طریقہ سحری کے دوران کافی پانی پینا ہے۔ یہ مقدار کتنی ہونی چاہیے، اس کا فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے، لیکن بہت زیادہ یا بہت کم نہیں۔