کویت اردو نیوز : یہ بات ایک نئی شائع شدہ رپورٹ میں سامنے آئی ہے کہ تازہ، منجمد اور ڈبہ بند پھلوں اور سبزیوں کے تقریباً 20 فی صد میں خطرناک سطح پر کیڑے مار ادویات موجود ہیں۔
رپورٹ کے مصنفین نے کہا ہےکہ سبز پھلیاں خاص طور پر ایک کیڑے ماردواکااستعمال کرتی ہیں جسے 10 سال سے زیادہ عرصے میں استعمال کیلیے منظور نہیں کیا گیا ہے۔
غیر منافع بخش تنظیم کنزیومر رپورٹس کے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ مشہور سبزیوں اور پھلوں جیسے اسٹرابیری،شملہ مرچ، بلیو بیری سبز پھلیاں اور آلو میں کیڑے مار دوا کی باقیات کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ آلودہ پھل اسٹرابیری ہیں، خاص طور پر وہ جو منجمد ہو چکے ہیں۔اسٹرابیری میں کیڑے مار ادویات کا زیادہ تناسب ہونے کی وجہ یہ ہے کہ وہ زمین سے نیچے اگتے ہیں اور اس وجہ سے کیڑوں کے لیے زیادہ قابل رسائی ہیں۔