کویت اردو نیوز : کھانوں کو ذائقہ دینے کے علاوہ کڑی پتہ انہیں مزیدار مہک بھی دیتا ہے۔ کڑی پتہ قدرتی دواؤں کی خصوصیات سے بھی مالا مال ہے۔
کڑی پتے کو اپنی خوراک میں شامل کرکے انسانی جسم کو خصوصی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
اگر آپ کڑی پتہ کھانا پسند نہیں کرتے تو اس کے فوائد جاننے کے بعد آپ اسے اپنی خوراک میں ضرور شامل کریں گے۔
کڑی پتہ وٹامن اے، بی اور سی جیسے ضروری غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔ کڑی پتے کا استعمال بہت سے طبی مسائل سے لڑنے اور اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
کڑی پتے وزن کم کرنے کے لیے بہترین آپشن تصور کیے جاتے ہیں۔ کڑی پتہ کی چائے ایک ماہ تک روزانہ پینے سے وزن میں تیزی سے کمی آتی ہے۔
اس کے علاوہ صبح نہار منہ 10 سے 15 کچے پتوں کے ٹکڑے کھا کر گرم پانی بھی پیا جا سکتا ہے۔
کڑی پتہ انسانی جسم کو مختلف قسم کے کینسر سے بچانے کے لیے بھی بہت مفید ہیں۔ اس میں موجود فلیوونائڈز کینسر کے خلاف خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔
کڑی پتے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، فائبر سے بھرپور غذا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔
کڑی پتہ خون میں شکر کی سطح کو منظم کرکے ان مریضوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
کڑی پتوں کا استعمال اسہال اور قبض جیسے مسائل سے فوری نجات کے لیے کیا جاتا ہے۔ ان میں موجود الکلائیڈز کاربازول نامی اسہال کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔