کویت اردو نیوز : بلڈپریشر اور کولیسٹرول کےعلاج کےبعد بھی دل کی بیماری کاخطرہ برقراررہتا ہے
ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 55 سال کی عمر سے پہلے ہائی کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر دونوں کی سطح معمول پر آنے کی صورت میں بھی امراض قلب کا خطرہ برقرار رہ سکتا ہے ۔
جریدے پی ایل او ایس ون میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 55 سال کی عمر سے پہلے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو متوازن رکھنا بعد کی زندگی میں دل کی صحت پر دیرپا اثرات مرتب کرتا ہے۔
محققین نے 55 سے 60، 61 اور 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں دل کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے، ہائی ایل ڈی ایل (خراب کولیسٹرول) کی سطح اور سسٹولک بلڈ پریشر کے درمیان مستقل تعلق دریافت کیا۔
ماہرین نے اپنی تحقیقی نتائج میں کہا کہ ایل ڈی ایل اور بلڈ پریشر کی بلند سطح اگر پہلے سے ہی متوازن نہ ہو تو ابتدائی اور درمیانی عمر میں علاج کے بعد بھی امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔