کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے امور کی جنرل اتھارٹی محکمہ آبپاشی کے ذریعے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک زمزم کی فراہمی کا انتظام کر رہی ہے۔
زمزم کا پانی مکہ مکرمہ سے ٹینکروں کے ذریعے منگوایا جاتا ہے۔ تمام راستوں کی نگرانی واٹر ٹینکرز سے کی جاتی ہے۔ ایک ٹینکر میں 20 ٹن پانی کی گنجائش ہوتی ہے۔
رمضان المبارک کے دوران مدینہ منورہ کے زائرین کو روزانہ چار لاکھ لیٹر زمزم کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ زم زم کے 15 ہزار کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں زائرین کو زمزم کا پانی فراہم کرنے کے لیے 40 سپروائزر اور 500 تربیت یافتہ کارکنان مقرر کیے گئے ہیں۔ زائرین کیلیے زمزم کے پانی کے کولر مسجد نبوی کے صحنوں اور چھتوں کے اندر رکھے گئے ہیں۔
ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے 10,000 کولر مختص کیے گئے ہیں۔ آٹھ مقامات پر کولر یا کنٹینر بھرے ہوئے ہیں۔ تین مراکز ایسے ہیں جہاں زمزم کی بوتلیں بھری جاتی ہیں۔
جب زمزم ٹینکروں کے ذریعے مدینہ پہنچتا ہے تو ماہرین اسے جراثیم سے پاک کرکے ٹھنڈا کرتے ہیں اور پھر اسے ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں میں خالی کر دیتے ہیں۔
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی انتظامیہ 24 گھنٹے زائرین و نمازیوں کو زم زم فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ روضہ شریف میں روزانہ زم زم کی 10 ہزار بوتلیں اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں بھی 15 ہزار بوتلیں تقسیم کی جاتی ہیں۔