کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں پبلک سیکیورٹی نے کہا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحنوں میں تیز دھار آلات لانا ممنوع ہے۔ پبلک سیکیورٹی نے پلیٹ فارم "X” پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے زائرین کو خبردار کیا ہے کہ حرمین شریفین اور ان کے صحنوں میں تیز دھار چیزیں لانا ممنوع ہے ۔
پبلک سیکیورٹی نے عازمین کو مشورہ دیا ہےکہ وہ اپنی سہولت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ نقل و حمل کا نظام مناسب قیمتیں فراہم کرتا ہے اور ادائیگی کے متعدد طریقے پیش کرتا ہے۔
اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر ہر سال کی طرح اس سال بھی مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات کیے ہیں جب کہ اس سال بھی مسجد الحرام میں زائرین کو خوشخبری سنائی ہے کہ اس سال اعتکاف کے سلاٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسے دوگنا کر دیا گیا ہے یعنی رمضان المبارک میں 6 ہزارافراداعتکاف کررکیں گے۔
مسجد الحرام میں گائیڈنس اینڈ کنسلٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عبدالمحسن الغامدی نے بتایا کہ اس سال حکام نے مسجد الحرام میں اعتکاف کیلیے 3 منزلیں مختص کی ہیں۔ 6 ہزار افراد شامل ہونگے جبکہ خواتین کیلیے بھی 1000 اعتکاف کا انتظام کیا گیا ہے۔