کویت اردو نیوز : ‘بلی والے امام’ کے نام سے مشہور امام کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ جس میں وہ امامت کے دوران تلاوت کر رہے ہیں، ایک نوجوان لڑکی ان کے قریب آکر کھڑی ہو گئی۔
اس ویڈیو میں امام کو آسمانی رنگ کے کپڑے پہنے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ بچی بھی آسمانی رنگ کے لباس میں ملبوس تھی۔
الجزائر سے تعلق رکھنے والے امام کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس سال امامت کے دوران ایک بچی ان کے پہلو میں کھڑی ہو کر نماز پڑھنے لگی۔
ایک صارف نے شیخ علی جبر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ امام کی آواز شیخ علی جبر جیسی ہے، اللہ انہیں جنت میں جگہ دے، جب کہ بہت سے صارفین امام کی قرات پر ان کی حمد اور سبحان اللہ لکھتے نظر آئے۔
واضح رہے کہ بلی واحد جانور ہے جو عام مساجد سےلےکر مسجد الحرام میں پایا جاتا ہے۔ الجزائر کی ایک مسجد میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک بلی جا کر نماز تراویح پڑھانے والے امام کے کندھے پر بیٹھ گئی۔