کویت اردو نیوز : یونان کی تاریخی مسجدینی میں سو سال بعد نماز کی ادائیگی کی گئی ہے ، مسجد میں آخری نماز 1923 میں ادا کی گئی۔
یونان کی تاریخی ینی مسجد میں 100 سال بعد امامت کروائی گئی ہے اور باجماعت نماز ادا کی گئی۔
مسجد کو سہ پہر 3 بجے کھولا گیا اور صبح سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد شہر کے مسلمانوں کو پولیس کی نگرانی میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے داخلے کی اجازت دی گئی اور انہوں نے نماز ادا کی، جس کے بعد وہاں کے مسلمان شہری بہت خوش ہوئے۔ مسلمانوں نے اس تاریخی مسجد کو نماز کے لیے کھولنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
یونان کے دوسرے بڑے شہر تھیسالونیکی میں نمازیوں نے 100 سال بعد تاریخی ینی مسجد میں نماز ادا کی ، مسجد میں آخری نماز 1923 ء میں ادا کی گئی تھی جس کے بعد تقریباً 100 سال بعد مصری نژاد امام طہٰ عبدل قلیل کی امامت میں مسجد کو شہر کے مقامی مسلمانوں کے لیے عید الفطر کی نماز ادا کرنے کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ینی مسجد 1902 میں ایک اطالوی معمار نے تھیسالونیکی شہر میں اسلام قبول کرنے والے یہودیوں کے لیے بنائی تھی۔