کویت اردو نیوز : ایلون مسک نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سبسکرپشن پروگرام میں نئی تبدیلیوں کااعلان کیا ہے۔
ان تبدیلیوں کے ساتھ، بعض اکاؤنٹس ماہانہ فیس ادا کیے بغیر پریمیم فیچرز کو مفت استعمال کرنے کے قابل ہو جائیں گے، اور بلیو ٹِک بھی استعمال کر سکیں گے۔
ایکس پریمیم کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 2250 روپے ہے، جس سے صارفین مختلف خصوصی خصوصیات جیسے ایڈیٹ پوسٹس، لمبی پوسٹس ، ویڈیوز، انڈو پوسٹنگ، بیک گراؤنڈ ویڈیو پلے بیک، ویڈیو ڈاؤن لوڈ اور دیگر فیچرز تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
انہیں 50% کم اشتہارات بھی پیش کیے جاتے ہیں، جن کے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک لگا ہوا ہے اور وہ اپنی پوسٹس سے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ پریمیم پلس صارفین مکمل طور پر اشتہارات سے پاک ہیں جبکہ مصنوعی ذہانت (AI) چیٹ بوٹ گروک تک بھی رسائی حاصل کر رہے ہیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایلون مسک نے کہا کہ ان تمام ایکس اکاؤنٹس کو پریمیم خصوصیات تک مفت رسائی حاصل ہوگی جن کو 2500 سے زیادہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس فالو کر رہے ہوں گے۔
اسی طرح 5,000 تصدیق شدہ فالورز والے اکاؤنٹس کو پریمیم پلس فیچرز تک مفت رسائی دی جائے گی۔