کویت اردو نیوز : ہیش ٹیگز اب تھریڈز پوسٹس میں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں ۔
X (Twitter کا نیا نام) سے مقابلہ کرنے کے لیے Meta کی جانب سے متعارف کرائے گئے سوشل نیٹ ورک تھریڈز میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔
ایکس کے سب سے اہم فیچر ہیش ٹیگز کو تھریڈز میں شامل کیا گیا ہے جسے ٹیگز کہتے ہیں۔
تھریڈز میں ہیش ٹیگ آئیکن پوسٹ میں ظاہر نہیں ہوگا یا یوں کہہ لیں کہ ٹیگز ہیش آئیکن سے محروم ہو جائیں گے۔
کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو نومبر سے آزمایا جا رہا تھا اور اب اسے عالمی سطح پر متعارف کرایا گیا ہے۔
روایتی ہیش ٹیگز کے برعکس، تھریڈز میں استعمال کنندہ خالی جگہوں کے ساتھ پورے جملے کے لیے ٹیگ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، صرف ایک پوسٹ کو ٹیگ کرنا ممکن ہو گا۔
صارفین پوسٹ میں موجود ٹیگ پر کلک کر کے اس سے متعلق دیگر پوسٹس دیکھ سکیں گے۔
تھریڈز میں ٹرینڈنگ سیکشن نہیں ہوتا ہے، لیکن جب آپ پوسٹ کرنے کے لیے ٹیگ بٹن پر کلک کریں گے، تو آپ کو کچھ مشہور ٹیگز نظر آئیں گے۔
تھریڈز میں یہ اپ ڈیٹ ایک حالیہ رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تھریڈز کی مقبولیت بتدریج بڑھ رہی ہے۔